7 ستمبر 2011 - 19:30

پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے کوئٹہ میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

طالبان کے ترجمان احسان اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دو خودکش دھماکے طالبان نے کئے ہیں اس حملے میں پاکستانی فوج کے ایک کرنل سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔............ /169